
طرز زندگی کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
حالیہ دور میں اہم ترین سماجی موضوعات میں سے ایک طرز زندگی ہے۔ ماہرین عمرانیات کے مطابق لائف اسٹائل انسان کی جسمی و ذہنی صحت پر اپنے براہ راست اثرات مرتب کرتا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک میں حکومتیں بھی افراد کی اجتماعی بہتری کے لیے مختلف مراکز بناتی ہے تاکہ انہیں ایک ماڈل طرز زندگی کی طرف راہنمائی کرسکیں۔ مثلا مفید غذائیں، اچھا رہن سہن، موثر نیند اور ذہنی صحت جیسے مضامین زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
یہ بات واضح ہے کہ انسان کا خالق ہی انسان کے بارے میں سب سے بہتر جانتا ہے اور اس کی راہنمائی کے زیر سایہ اپنایا گیا لائف اسٹائل انسان کی دنیوی و اخروی کامیابی کا ضامن ہے۔


































