امریکی نقطہ نظر بے مطلب، چین کی خودمختاری کا احترام کیا جائے
بیجنگ( نیوز ڈیسک)چین نے ہانگ کانگ کے لیے متنازع حفاظتی قانون پر امریکا پر اقوام متحدہ کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا اور مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اس کے داخلی معاملات سے دور رہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام کریں اور ہانگ کانگ اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں‘۔انہوں نے امریکی نقطہ نظر کو ’بے مطلب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کو اپنے مقاصد کیلئے کونسل کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔


































