نام نہاد سیاست دانوں نے عوام کے حقوق پر ہمیشہ شب خون مارا
گلگت (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا سے مقابلہ کریں گے، جیت ہماری ہو گی، الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب میں آغا علی رضوی نے کہا کہ بعض نام نہاد سیاست دانوں نے خدمت کے نام پر عوام کے حقوق پر ہمیشہ شب خون مارا، جن لوگوں نے ٹھیکے اور نوکریاں بیچیں وہ ہمیں بھاشن دے رہے ہیں، ہمیں نہ سمجھایا جائے کہ عوام کی خدمت کیسے کرنی ہے، ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے قسم کھائی ہوئی ہے، آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے الیکشن میں آنے کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کا راستہ روکنا ہے، ہماری مضبوط پوزیشن دیکھ کر کرپٹ عناصر پریشان ہو گئے ہیں


































