
تہران: ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے سب کی مدد لینا چاہیے۔ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسعود پزشکیان نے اعمتاد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انتخابات ختم ہو چکے ہیں اور یہ ہمارے اتحاد کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے کا کٹھن راستہ آپ کی محبت، ہمدردی اور اعتماد کے سوا ہموار نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں اور میں اپنی عزت کی قسم کھاتا ہوں کہ میں آپ کو اس راستے پر اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ واضح رہے کہ مسعود پزشکیان 53 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ سعید جلیلی کو 44 فیصد ووٹ پڑے۔ مسعود پزشکیان کو پہلے مرحلے کے مقابلے میں تیس لاکھ سے زائد ووٹ ملے ہیں


































