
ویانا: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ میں فلسطینیوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہادر قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فرانسسکا البانیز نے کہا کہ ہم سب کو اس قربانی پر شرمندہ ہونا چاہئے جو فلسطینیوں پر مسلط کی گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ استثنیٰ کا کلچر ہے جس نے کثیر الجہتی نظام کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور ان کی نسل کشی کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو فلسطینیوں کی قربانیوں پر شرم آنی چاہیے۔ البانیز نے یہ بیان نارویجن ریفیوجی کونسل کے سربراہ جان ایجلینڈ کے بیان کے جواب میں دیا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا عملہ بے گھر ہونے اور موت اور تباہی کا سامنا کرنے کے باوجود بلا روک ٹوک کام کر رہا ہے۔


































