
-اس کے اپنے ذاتی کام اسی پہ چھوڑ دیں، جو وہ خود کر سکتا ہے۔*
مثال کے طور پر، جب بچہ خود کھا سکتا ہے، تو آپ اسے نہیں کھلائیں، اسے خود کھانے دیں، خود کپڑے پہنے، وغیرہ…
- اسے وہ کام سپرد کریں جو وہ کرنے کے توانائی رکھتا ہو۔ ( کام اس کی عمر کے حساب سے ہو)*
مثلاً اسے دسترخوان کی بچھانے اور جمع کرنے کی ذمہ داری دیں، جب وہ بڑا/بڑی ہو جائے تو اسے برتن دھونے کو کہیں۔
-اسے سکھائیں کہ اگر اس نے وہ ذمہ داری پوری نہیں کی جو آپ نے اسے دی ہے تو اسے اس کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔*
مثال کے طور پر، کھیلنے کے بعد اس سے کھلونے جمع کرنے کو کہیں، اگر نہ کرے تو
آپ خود جمع کرکے اس کی پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کچھ وقت استعمال کرنے نہ دیں۔
- بالکل واضح کریں کہ اسے وہ کام کیسے کرنا ہے.*
مثال کے طور پر، اگر آپ اسے کمرہ سمیٹنے کو کہتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ وہ کام پوری طرح نہ کرے،
اس پر واضح کریں کہ کتابیں شلف میں، یہ گلاس کچن میں، صاف کپڑے الماری میں، گندے کپڑے ٹوکری میں، وغیرہ۔۔۔
پہلے وہ کام سکھائیں، تاکہ اس کے ذہن میں ایک تصویر بنے، پھر سپرد کریں۔
. اپنی ذمہ داریوں میں بچے کے لئے اچھا رول ماڈل بن کر دکھائیں۔*
مثال کے طور پر، بچے کو اپنے کپڑوں کو ترتیب سے اپنی جگہ رکھوانے کے لئے، پہلے آپ کو خود منظم بننا پڑے گا تاکہ وہ آپ اس کے لئے نمونہ عمل بنیں۔


































