Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم امت کا دل خون ہو گیا (ولی امر مسلمین)

بھارت میں حالیہ قتل عام سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور ان کے دل رنجیدہ ہیں،ان شرمناک واقعات کو روکنے کی ضرور ت ہے، ولی امر مسلمین
بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے،مذمتی بیان
تہران/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام، املاک و مساجد جلانے اور بھارتی حکومت کی عدم توجہی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں حالیہ قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کے دل رنجیدہ ہیں، انہوں نے ان شرمناک واقعات کو فور ی روکنے کی ضرورت پر زور دیا،ولی امرمسلمین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے، پاکستان نے اس مذمتی بیان کا خیر مقدم کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مسلم کش اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ترک صدر اردوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہندو غلبہ پسند مودی رژیم کے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے خلاف استبداد و نسل کشی پر مبنی اقدامات کے خلاف آواز بلند کی ہے، صدر عارف علوی، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، سابق وزیر خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید ودیگر نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کیا اوراس کی تائید کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular