Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف شدید احتجاج جاری، پولیس سے جھڑپیں

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران میرپور کا علاقہ میدان جنگ بنارہا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کے دوران میرپور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ میرپور میں اسلام گڑھ کے مقام پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سہسنہ اور ریہاں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں اور ریہاں کے مقام پر مظاہرین نے سرکاری گاڑی جلادی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کوٹلی کے علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپوں میں 12 اہلکار اور 28 مظاہرین زخمی ہوئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ 36 افراد زخمی ہوئے اور 60 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular