امریکا مظاہرین کو کچلنے کے بجائے مطالبات سنے ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ امریکی حکومت، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ،انتونیو گوتریس نے ٹوئٹ کیا کہ نسل پرستی کے خلاف جنگ عالمی ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اقوام متحدہ کے کارکن نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنی تشویش کے اظہار کے لیے اکھٹا ہو گئے ہیں، ہم غور و فکر اور سچائی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتے رہیں گے ، مطالبات کو پ±رامن طریقے سے بیان کیا اور سنا جانا چاہیے اور حکومتِ امریکا کو مظاہرین کے مقابلے میں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔


































