Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

میدانِ جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف

تہران: ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ امریکا کی ناکامی کا دستاویزی ریکارڈ ہے، طاقت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ایرانی پریس ٹی وی کو انٹرویو میں اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ طاقت اور اعتماد کی پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے، حالیہ مذاکرات ایران کی میدان جنگ میں کامیابیوں کے باعث ہو رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ آج ایران کی طاقت کو دوست اور مخالف دونوں تسلیم کر رہے ہیں، موجودہ اور ماضی کے مذاکرات میں یہی بنیادی فرق ہے، عسکری کامیابیوں کو مستقل سیاسی اور قانونی کامیابی میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و قانونی دستاویز کے بغیر کسی بھی جنگی کامیابی کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور دیرپا حل کا حصول ہے، ایران اپنی کامیابیوں کو سفارتی میدان میں بھی مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے۔
باقر قالیباف نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال میں واپس نہیں جائے گی، آبنائے ہرمز پر خودمختاری ایران کا حق ہے اور یقیناً ہم خدمات کے عوض فیس وصول کریں گے، اہم بحری راستے سے گزرنے والے جہازوں سے 60 دن کے بعد فیس لینا شروع کر دیں گے۔
ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی فتح نے ان مذاکرات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، ایران کی فوجی کامیابیوں کو ایک ایسے پائیدار معاہدے میں تبدیل کرنا ضروری ہے جو ملک کے مفادات کا تحفظ کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular