لوگوں کی تکلیف دور کرنا اہم ہے پیسے بچانا نہیں، لوگ معیشت سے زیادہ اہم ہیں
ویٹی کن سٹی ( نیوز ڈیسک) مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ سیاست دان ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وبا کو روکنے کیلئے استعمال کریں ، پوپ فرانسس نے دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ قومی رہنماو¿ں کو دور اندیش رویہ اپنانا چاہئے ، انتہائی ضرورت مندوں کی مدد کریں اور طویل مدتی معاشی اور معاشرتی حل نکالیں،انھوں نے کہا کہ لوگوں کی تکلیف دور کرنا، نہ کہ پیسے بچانا، زیادہ اہم ہے، لوگ معیشت سے زیادہ اہم ہیں، انھوں نے کہا کہ معیشت نہیں بلکہ ا ہم انسان خدا کی مخلوق ہیں۔


































