
واشنگٹن : امریکی سینیٹرز نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر زور دیا ہے۔ آزاد سینیٹر برنی سینڈرز اور سات ڈیموکریٹس نے اپنے خط میں بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں جو امریکی انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی حکومت کی امدادی آپریشن میں مداخلت نے امریکی امداد کو متاثرین تک محفوظ اور بروقت پہنچنے سے روک دیا ہے۔ سینیٹرز نے لکھا کہ نیتن یاہو حکومت کی امدادی آپریشن میں مداخلت ہیومینٹیرین ایڈ کوریڈور ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی ملک کو اس ایکٹ یا آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت کوئی امداد فراہم نہیں کی جاسکتی۔


































