
کابل : طالبان نے افغانستان کے منجمد فنڈز پر قبضے کو چوری اور انسانی اور اخلاقی انحطاط کی نشانی قرار دے دیا۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا چوری ہے اور یہ انسانی اور اخلاقی انحطاط کی نشانی ہے۔ امریکا نے ہماری رقم چوری کی۔


































