Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن نے سید حسن نصر اللہ کے قتل کی حمایت کردی

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا۔ بائیڈن نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ اور حزب اللہ سینکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے، حزب اللہ سربراہ کی موت سے ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کو انصاف ملا ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے روکنے کیلئے خطے میں امریکی فوج کی طاقت کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا چاہتا ہے، یہ وقت ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات کو دور کرکے مشرق وسطیٰ میں استحکام لایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular