
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔ انڈیا نے امریکی فیصلے کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انڈیا نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے اب انڈیا پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کروں گا۔ ترجمان انڈین وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا ہےکہ انڈیا نے روس سے درآمدات اس وقت شروع کی جب یوکرین تنازع کے بعد روایتی رسد یورپ کی طرف موڑ دی گئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ انڈیا کی درآمدات کا مقصد انڈین صارفین کے لیے سستی توانائی کی لاگت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی وجہ سے ایک ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈیا پر تنقید کرنے والے ممالک خود روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔


































