Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر کا آج دوحہ میں مذاکرات کا دعویٰ، کوئی ملاقات طے نہیں، ایران

تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران سے دوحہ میں مذاکرات کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایران نے کہاہےکہ آئندہ چند روز میں امریکا سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران نے دوحہ میں ملاقات کا پیغام دیا ہے شاید یہ ملاقات اہم ہو۔ شاید نہ ہو۔ ہمیں معلوم ہو جائے گا۔ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہے۔
ادھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کسی بھی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ امریکی نمائندوں کے ممکنہ دورۂ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں۔ کیونکہ ایرانی تکنیکی وفد صرف مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے دوحہ جا رہا ہے۔ حتمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز اس کی شقوں پر عملدرآمد کے تسلسل سے مشروط ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular