
واشنگٹن : روس اور ایران کے بڑھتے فوجی اور دفاعی تعاون نے امریکی حکام کی نیندیں اڑادی ہیں، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے واویلا کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی حمایت کے بدلے میں روس ایران کو لڑاکا طیارے اور دیگر فوجی سازو سامان فراہم کرسکتا ہے۔ جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کے پاس معلومات ہیں کہ ایران نے نومبر میں روس کو توپ خانے اور ٹینک بھیجے تھے اور بدلے میں روس ایران کو بے مثال دفاعی تعاون فراہم کر رہا ہے جس میں میزائل، الیکٹرانکس اور جنگی طیارے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران حملہ آور ہیلی کاپٹر، ریڈار اور جنگی تربیتی طیارے خریدنے کا بھی خواہاں ہے۔


































