Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق امریکی دفاعی حکام اور ماہرین نے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امریکا کے پاس موجود پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد جنگ سے پہلے تقریباً 2 ہزار 300 تھی۔
بتایا گیا کہ جنگ کے دوارن پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد کم ہو کر 827 ہو گئی، تھاڈ انٹرسیپٹرز کی تعداد 452 سے گھٹ کر 278 تک آگئی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون نے ہتھیاروں کے ذخائر کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے، فنڈنگ میں پیٹریاٹ میزائل، ٹوماہاک کروز میزائل اور تھاڈ انٹرسیپٹرز کی دوبارہ خریداری شامل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular