
جنیوا : آج سوئٹرز لینڈ میں ہونیوالے امریکا ایران مذاکرات منسوخ کردئے گئے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کردیا گیاہے۔ سوئس وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ کے برجناسٹاک ریزورٹ میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات منعقد نہیں ہوں گے۔ یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے سوئٹزر لینڈ نہیں جائیں گے۔ جیسے ہی کوئی ٹھوس پیشرفت ہوگی آئندہ اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ سوئس حکام کے مطابق مذاکرات میں پاکستان، قطر اور دیگر ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک بھی شریک ہونے تھے۔ وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال نئی تاریخ یا شیڈول سے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔


































