ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت بھی ختم،معاہدے کالعدم
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے، ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کے تنازع پر چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا، قانون کےتحت ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکا میں املاک منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس پابندی سے چین کو ہانگ کانگ میں عوام کے خلاف جابرانہ اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا،ادھرڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خصوصی اہمیت ختم کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام معاہدے بھی ختم کردیے، ٹرمپ نے کہا کہ اب ہانگ کانگ کو چین جیساہی سمجھا جائے گا، وہ تجارتی یا معاشی ترجیحات میں شامل نہیں رہے گا اور نہ ہی امریکا اسے حساس ٹیکنالوجی برآمد کرے گا


































