Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ایران میں شہری مقامات پر حملے، 30 افراد شہید

تہران : امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر ایرانی شہروں پر بم برسادئے۔ جنوب مشرقی ایران میں فوجی اڈے پر میزائل حملوں میں سات ایرانی فوجی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے ایرانشہر میں بمپور بیس کے رہائشی حصے پر تیرا میزائل داغے گئے۔ حملے میں سات فوجی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
حالیہ امریکی حملوں میں شہید افراد کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔ جبکہ دو سو ساٹھ زخمی ہوگئے۔ امریکی فضائیہ نے ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے کیش بندرگاہ میں لنگر انداز کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکا نے صوبہ خوزستان کے شہر دشتِ آزادگان اور ہویز میں گندم کے گودام۔۔ صوبہ ایلام کے شہر دہلران میں منرل واٹر تیار کرنے کا کارخانہ۔ صوبہ ہرمزگان میں بندر عباس اور سیریک میں دفاعی تنصیبات۔ صوبہ بوشہر میں جم۔ بوشہر اور خورموج میں مختلف تنصیبات جبکہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی علاقے چابہار میں سمندری ٹریفک کنٹرول سینٹر پر حملے کئے۔ جزیرہ تنب میں اس کے ساحلی دفاعی نظام اور میزائل اسٹوریج مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف حملوں کی ایک اور لہر مکمل کرلی ہے جس میں آبنائے ہرمز کے قریب اور ایرانی ساحلی علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular