
تہران: امریکا کے حملے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا. ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا ایکس پر پیغام۔ کہا کہ دشمن کے ایک حملے کا جواب دو حملوں سے دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے خارگ جزیرہ پر قبضے کے بیان پر ایران نے تنبیہ کردی۔ مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پامال کردیا، امریکی حملوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا، معاہدے کی پانچویں شق کو امریکا نے نظر انداز کیا۔


































