
زیورخ : امریکا اور ایران نے حتمی معاہدے کیلئے ساٹھ روزہ روڈ میپ منظور اور مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا۔ سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد ثالث ممالک پاکستان اور قطر کی وزارت خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے جو ہفتے کے باقی دنوں میں جاری رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ جبکہ لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔


































