
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے لئے امداد کو انخلا کے وقت رہ جانیوالے فوجی سازوسامان کی واپسی سے مشروط کردیا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ افغانستان کو سالانہ ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دیتا ہے اور یہ امداد اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے کہ جب ہتھیار اور فوجی سازو سامان واپس کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود مدد کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں امداد بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لوں گا اگر طالبان ہمارے فوجی سامان کو واپس کردیں جو ان کے پاس ہے۔ طالبان فوجی سازوسامان کے بارے میں ٹرمپ کے دعوؤں کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔


































