Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عرب ارکان کو دہشت گرد قرار دینے پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ

تل ابیب : صیہونی وزیر کے عرب ارکان کو دہشت گرد قرار دینے پر اسرائیلی پارلیمنٹ مچھلی بازار بن گئی۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس میں متعدد وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں یرغمالیوں کی ڈیل کو زیر بحث لایا گیا عرب وزراء اس حوالے سے متفق نہ ہوئے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر پراس ڈیل کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا۔ جس پر بن غفیر پٹری سے اتر گئے اور دونوں عرب ارکان احمد الطیبی اور ایمن عودہ کو دہشت گرد قرار دے دیا اور کہا کہ باہر نکل جاؤ۔َ بن غفیر کی اشتعال انگیزی پر دونوں عرب ارکان غصے میں آگئے اور اسی حالت میں بن غفیر کی ڈائس کے قریب پہنچ گئے۔ لیکوڈ پارٹی کے ارکان نے دونوں کا راستہ روک لیا۔ اسرائیلی وزیر نے چیخ کر کہا کہ تمام دہشت گردوں کو نکال دو ، یہ سب دہشت گرد ہیں۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بن غفیر کے جملوں کو قابل اعتراض قرار دیا۔ تاہم بن غفیر اپنے موقف پر قائم رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular