Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کی ناجائز پابندیوں کے باعث اقوام متحدہ کی رکنیت فیس ادا نہ کرسکنے پر ایران کا حق رائے دہی معطل

تہران : اقوام متحدہ نے امریکی اشارے پر ایران سمیت 8 ممالک کو رکنیت فیس ادا نہ کرنے کے باعث حق رائے دہی سے محروم کر دیا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقدام کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کے سبب ایران دوسال سے اقوام متحدہ میں رکنیت کی فیس ادا نہیں کر پا رہا ہے۔ ایران اقوام متحدہ کے بنیادی اور سرگرم اراکین میں شمار ہوتا ہے اور وہ خود کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں رکنیت کی فیس بروقت ادا کرنے کا پابند سمجھتا ہے اور پابندیوں کے باعث تمام تر محدودیتوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایران نے رکنیت کی فیس کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے اور معاملے کے حل کے لئے اس وقت بات چیت ہو رہی ہے۔ایران کی کوشش ہے کہ ایک ایسا چینل کا بندوبست کر دیا جائے جس سے اقوام متحدہ کی رکنیت فیس کو جلد از جلد اور بر وقت ادا کیا جائے بہتر یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اسکا سیکریٹیریٹ غیر قانونی پابندیوں کے شکار ممالک کی خاص صورتحال کو مد نظر رکھیں اور فیس کی ادائیگی کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو نظر انداز نہ کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular