کسی ایک مسلک کا ترجمہ پڑھنے سے معاشرے میں مسائل کھڑے ہوں گے
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے صوبے کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کے ترجمے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ مستحسن ہے لیکن کسی ایک مسلک کے بجائے، تمام مکاتب فکر کے متفقہ ترجمہ قرآن کو رائج کیا جائے، اتحادتنظیمات مدارس کے پانچوں وفاق کے نمائندوں پر مشتمل ترجمہ کمیٹی نے 2 ماہ پہلے یہ ترجمہ مکمل کرلیا تھا، جس میں وفاق المدارس الشیعہ کی نمائندگی علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے کی تھی، انہوں نے کہا کہ کسی ایک مسلک کا ترجمہ پڑھنے سے معاشرے میں مسائل کھڑے ہوں گے، لہٰذا وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق جومتفقہ ترجمہ تیار ہوچکا ہے اس کو یونیورسٹیوں میں رواج دیا جائے۔


































