نیویارک سب سے زیادہ متاثر، دنیا بھر میں 213ممالک وبا کی لپیٹ میں
نیویارک(نیوز ڈیسک) : انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں اموات میں کمی آرہی ہے ، تاہم ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تک جاپہنچی ہے، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ویتنام اور کوریا کی جنگ میں مجموعی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہوچکی ہے، امریکا پہلا اور اب تک کا واحد ملک ہے جہاں اس مہلک وبا سے ایک لاکھ اموات ہوچکی ہیں امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 72 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 55 ہزار ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 58 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


































