Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

برطانیہ: نوجوان کا چاقو سے حملہ، 2 بچے ہلاک، 6 بچوں سمیت 11 زخمی

برطانیہ ساؤتھ پورٹ میں 17 سالہ ملزم نے چاقو کے وار کر کے 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 11 افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں ہونیوالوں میں 6 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے واقعے کو خوفناک قرار دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ چاقو بردار حملہ آور نواجوان نے لیورپول کے قریب ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسکے قبضہ سے چاقو برآمد کر لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے لکھا کہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دہلا دینے والا ہے، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت تحرک لینے پر میں پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ برطانوی عام انتخابات میں کامیابی سے قبل جولائی میں برطانوی وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر وہ ملک میں بڑھتے ہوئے چاقو سے حملوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 تک 12 مہینوں میں چاقو سے حملوں کے 14 ہزار 577 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular