
واشنگٹن : یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس میں کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پولینڈ کے دورے پر کہا ہےکہ یوکرین روسی حملے کے ایک سال بعد بھی مضبوط کھڑا ہے۔ روس اسےکبھی بھی شکست نہیں دے سکے گا۔ جب صدر پیوٹن نے ٹینکوں کو یوکرین میں گھسنے کا حکم دیا تو انہوں نے سوچا کہ ہم پلٹ جائیں گے لیکن وہ غلط تھے۔ یوکرین کے لیے ہماری حمایت نہیں ڈگمگائے گی، نیٹو تقسیم نہیں ہوگا اور ہم نہیں تھکیں گے۔ اس سے پہلے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ماسکو یوکرین میں اپنے مقاصد حاصل کرے گا اور الزام لگایا کہ مغرب روس کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔ امریکا یوکرین کی جنگ کو عالمی تنازع میں تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مغرب نے جن کو بوتل سے باہر نکالا۔ جنگ مغرب نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔ روس پرعائد پابندیاں خود انہیں سزا دے رہی ہیں۔ مغرب کبھی کچھ حاصل نہیں کرسکے گا۔ روسی صدر نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کومعطل کردیا ۔


































