
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم مئی سے تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی دو بڑی تنظیموں اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدہ ہوجائے گا۔ حکومتی اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی وژن اور بدلتے ہوئے توانائی کے منظرنامے کی عکاسی کرتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ فیصلے کا مقصد ملکی توانائی کی پیداوار میں تیز رفتار سرمایہ کاری شامل کرنا ہے۔ یہ اقدام عالمی توانائی منڈیوں میں ایک ذمہ دار، قابلِ اعتماد اور مستقبل پر نظر رکھنے والے کردار کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ فیصلے کے باعث متحدہ عرب امارات کوٹے کا پابند نہیں ہوگا اور جتنا چاہے تیل پیدا اور برآمد کر سکتا ہے۔
امارات کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں اضافہ ہوگا اور عالمی سطح پر قیمتیں نیچے آجائیں گی ۔ اور سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنے والے ممالک کو نقصان اٹھانا پڑے گا.


































