دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ترکی نے علاقے میں بھاری مقدار میں ہتھیار بھیج دئے ترکی نے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لدی 30 گاڑیاں راس العین بھیجی ہیں، یہ گاڑیاں صوبہ حسکہ سے گزرتی ہوئی اپنی منزل مقصود تک پہنچ گئیں،18 مئی کو بھی ترکی نے اس علاقے میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھیجے تھ ے، دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے ترکی کی فوج نے شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جہاں پر یہ فوجی اب بھی موجود ہیں۔


































