Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین میں جوہری تنصیب کو بہت جلد نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو پِک ایکس ماؤنٹین میں موجود افراد اور ایران بھر میں ہونے والی نقل و حرکت کا علم ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کو جنگ کے بجائے فوجی تنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نظر میں یہ ایک معمولی معاملہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران پر وقفے وقفے سے حملے کر رہا ہے، تاہم اس وقت دونوں جانب فعال لڑائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کا کوئی وقت نہیں بتایا جا سکتا، تاہم امریکا اپنا بنیادی مقصد حاصل کر چکا ہے اور ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی بارودی سرنگ صاف کرنے والے جہازوں نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں بھی ہٹا دی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular