
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوجی قیادت کی سخت وارننگ کے باعث امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے پر مجبور کیا۔ ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے بہانے جنوبی بیروت پر حملے کی دھمکی پر عمل کرتا ہے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری خود اسرائیل پر عائد ہوگی۔ بیان میں شمالی مقبوضہ علاقوں اور فوجی بستیوں میں رہنے والے اسرائیلی آبادکاروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے علاقہ چھوڑ دیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی ایک محاذ پر بھی خلاف ورزی وسیع تر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔


































