Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف پر دستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔
ان کاکہنا ہے کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا وہ منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب اس معاملے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین اور امریکا منشیات کے خلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں، دونوں ملکوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular