
لاہور : شیعہ اذان کو دہشت گردی قرار دینے والے تکفیری جماعت کے رکن زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کی وکالت کا لائسنس معطل کرنے کیلئے پنجاب بار کونسل کو درخواست دیدی گئی، فخرحسنین رضوی ایڈوکیٹ سمیت ایک درجن وکلا نے اپنی درخواست کے ساتھ کراچی میں نام نہاد تحفظ ناموس صحابہ آل پارٹیز کانفرنس میں زاہد سعید کی تقریر کا ویڈیو کلپ بھی منسلک کیا ہے، جس میں اس نے شیعہ اذان میں جانشین رسولؐ حضرت علی المرتضیٰ ؑ کی ولایت اوربلافصل خلافت کی گواہی کو دہشت گردی قرار دیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ نےکالعدم دہشت گرد جماعت کی نام نہاد کانفرنس میں مختلف مسلم فرقوں کے بنیادی عقائدومقدسات کی بےحرمتی کرتے ہوئے مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو مجروح کیا، اس کی تقریر پاک وطن میں بدامنی ، دہشت گردی، فرقہ واریت اور عوام میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنی ، مذہبی مقدسات کی توہین کرکے اس نے پاکستان پینل کوڈ کے تحت 295-A، 298-A بار کونسل ایکٹ اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، اس کا لائسنس کو معطل کیا جائے۔


































