
نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث غزہ میں ہزاروں افراد سماعت سے محرومی کا شکار ہو چکے ہیں۔جنگ نے معذور افراد کے لیے خطرات اور مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے عالمی یومِ نابینا و بہرے افراد کے موقع پر جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسلسل دھماکوں کے باعث غزہ میں ہزاروں افراد کی سماعت متاثر ہوئی ہے۔ بہت سے معذور افراد اپنی معاون سہولیات، جن میں وہیل چیئرز اور سماعتی آلات شامل ہیں، سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد انخلا کے احکامات سننے، راستہ دیکھنے یا بغیر مدد کے نقل و حرکت کرنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث انہیں دوہرے خطرات کا سامنا ہے۔ ناکافی سہولیات نے معذور افراد کی زندگی کو مزید دشوار اور خطرناک بنا دیا ہے۔


































