
غزہ: حماس کے سینیئر رہنما سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت میں مکمل شریک اور ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے تنظیم کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ کے مکمل طور پر جارحیت بند نہ کرے، صیہونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔


































