Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یہودی بستیوں کی تعمیر پر تشویش ہے، سلامتی کونسل کا اسرائیل کی مذمت سے گریز

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مزید تعمیر اور توسیع کے اعلان کی مذمت کے بجائے صرف گہری تشویش اور مایوسی کے اظہار پر ہی معاملہ ٹال دیا۔ سلامتی کونسل نے انتہائی نرم الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مسلسل سرگرمیاں 1967 کی سرحدوں پرمبنی دو ریاستی حل کی راہیں مسدود کررہی ہیں اور تنازع کے ممکنہ حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل امن کی راہ میں حائل تمام یک طرفہ اقدامات کی مخالفت کرتی ہے جن میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع، فلسطینیوں کی اراضی کی ضبطی، یہودی بستیوں کی بیرونی چوکیوں کو قانونی شکل دینا، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور فلسطینیوں کی نقل مکانی شامل ہیں۔اس صدارتی بیان پر سلامتی کونسل کے تمام پندرہ رکن ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular