Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

صیہونی وزیر نے فلسطین کی 115 ایکڑ زمین اسرائیلی ملکیت قرار دیدی

تل ابیب: صیہونی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے کے تحت مزید ایک سو پندرہ ایکڑ فلسطینی اراضی کو ریاستی زمین قرار دے دیا۔ صیہونی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی زمین پر نئی آبادکاری اور رہائشی یونٹس قائم ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد بستی کی توسیع اور زمینی سطح پر صیہونی کنٹرول کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے سے اسرائیلیوں کی سلامتی کو تقویت ملے گی۔
صیہونی وزیر خزانہ نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدتِ اقتدار میں فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔ فلسطینی حلقوں نے اس اقدام کو مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کے تسلسل کا حصہ قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular