
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں ایک اور اسکول کو نشانہ بنادیا۔ صیہونی فوج نے خان یونس میں العودہ اسکول پر میزائل داغ دئے۔ حملے میں تیس فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے چار دن میں چوتھے اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی صیہونی فوج نے بم برسادیے۔ چھ بچوں سمیت آٹھ فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا، دس سے زائد زخمی ہیں۔
شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار دو سو تینتالیس ہوگئی۔ غزہ میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں میں جھڑپیں جاری ہیں، ایک صیہونی فوجی جہنم واصل ہوگیا۔ مغربی کنارے میں بھی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے حملے کئے۔ القسام بریگیڈ کے آنسو گیس، اسنائپرز اور بموں کے استعمال سے صیہونی فوج کی پیشقدمی سست ہوگئی ہے۔


































