
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر رات بھر بمباری اور گولہ باری کی۔ پچاس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں چار اور غزہ شہر میں سات فلسطینی شہید ہوئے۔ شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کا گیارہویں روز بھی محاصرہ جاری ہے۔ رفح۔ زیتون۔ صابرہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئیں۔ بمباری۔ گولہ باری اور ڈرون سے داغے گئے میزائلوں نے کئی مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ صیہونی حملوں میں تیس سے زائد فلسطینی جان سے گئے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار 344 ہوگئی ہے۔ جبکہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔


































