Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عالم اسلام نے ایک عظیم شخصیت اور مزاحمتی محاذ نے ایک شاندار علمبردار کھو دیا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید مقاومت اپنی ذات میں ایک مکتب تھے۔ ان کا راستہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر سید مقاومت نے ایک مقدس جنگ کے دوران اللہ کی خاطر کئی دہائیوں پر مشتمل جہاد اور اس کی راہ میں درپیش مشکلات کا بہترین اور عظیم صلہ پایا۔ وہ اس وقت شہید ہوئے جب بیروت کے نواحی علاقوں کے بے گھر لوگوں کے تباہ شدہ مکانات اور ان کے بچھڑے ہوئے عزیزوں کے دفاع کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، جس طرح وہ کئی دہائیوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ جن کے قصبوں اور دیہاتوں پر قبضہ کیا گیا تھا جب کہ گھروں کو تباہ اور ان کے پیاروں کا قتل عام کیا گیا، شہید ان کے لئے لڑ رہے تھے، اس قدر جدوجہد کے بعد تو شہادت کا تحفہ ان کا مسلم حق تھا۔ ولی امرمسلمین نے کہا کہ عالم اسلام نے ایک عظیم شخصیت اور مزاحمتی محاذ نے ایک شاندار علمبردار کھودیا، جب کہ حزب اللہ ایک بے مثال رہنما سے محروم ہو گئی، لیکن ان کے عشروں پر محیط جہاد کی برکتیں کبھی ضائع نہیں ہوں گی۔ شہید سید عباس موسوی کا خون رائیگاں نہیں گیا اور نہ ہی شہید سید حسن نصراللہ کا لہو رائیگاں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سید عزیز کی اہلیہ محترمہ کو جس نے اپنے فرزند سید ہادی کو بھی راہ خدا میں قربان کر دیا، اور شہید کے بچوں اور اس واقعے کے شہداء کے اہل خانہ، حزب اللہ کے ہر فرد کو، اور لبنان کے عزیز عوام اور اعلیٰ حکام اور تمام محاذ مقاومت اور پوری امت اسلامیہ کو عزیز نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular