
غزہ : غزہ میں بے یارومددگار اور مظلوم فلسطینیوں پر رات بھر حملوں میں 47 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں بے یارومددگار اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ صیہونی فوج نے رات بھر شمالی اور جنوبی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور میزائل حملے کئے اور رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں سینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی 122 ہوگئی۔ جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح تک اسرائیلی حملوں میں وسطی غزہ کے دیر البلاح، نصیرات پناہ گزین کیمپ اور عز الزاویدہ کے علاقے پر اسرائیلی گولہ باری سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ اکثر نصیرات کے علاقے میں متعدد مکانات پر بمباری سے شہادتیں ہوئیں۔
اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی کا ارتکاب کیا ہے جس میں طبی عملے اور سہولیات پر جان بوجھ کر حملے شامل ہیں، یہ دونوں جنگی جرائم ہیں۔


































