Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دنیا خاموش تماشائی، نصیرات میں ایک اور اسکول تباہ، 17 فلسطینی شہید، جبالیہ میں 800 شہادتیں

غزہ : عالمی دنیا خصوصاً عرب ممالک کی خاموشی و بے حسی کے باعث اسرائیل کی درندگی میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔ صیہونی فوج نے ایک اور اسکول کو نشانہ بنادیا۔ حملے میں سترہ فلسطینی شہید اور بتیس زخمی ہوگئے۔ نصیرات میں اسکول پر حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ اسکول میں بڑی تعداد میں بے گھر مقیم تھے۔ شہدا میں گیارہ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ اور وسطی غزہ میں بھی تین عمارتوں کو میزائلوں سے تباہ کردیا۔ جس میں مزید ستائیس فلسیطنی شہید ہوگئے۔
ادھر شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر صیہونی فوج کے بیس روز سے جاری محاصرے میں آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور پانچ ہزار سے زائد ملبے تلے لاپتہ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج گھروں میں داخل ہوکر فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کررہی ہے۔ کئی مقامات پر انتہائی دائیں بازو کے شدت پسند اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں اور بزرگوں کو بھی قتل کیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق علاقے سے اسی ہزار فلسطینی نقل مکانی کرگئے ہیں اور اسرائیلی فوج علاقے میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کررہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular