
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بالٹک خطے میں واقع کیلیننگراڈ کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔


































