
کراچی: حماس کی جانب سے صیہونی حکومت کا بھرم توڑنے پر پاکستان اور ایران سمیت کئی ممالک میں بھرپور جشن منایا گیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت پریس کلب کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملیر جعفر طیار اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت نمائش چورنگی پر فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور مقاومت کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے ملک کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔ ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے مردہ باد اسرائیل کا نعرہ لگایا اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت اور خوشی کا نعرہ لگایا۔ ادھر لبنان میں شہریوں کی بڑی تعداد حماس کی کامیابی پر باہر نکل آئی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حماس کے حق میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی اور بھرپور جشن منایا گیا۔ مراکش میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حماس سے اظہار یکجہتی کیا۔ افغان عوام نے مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صیہونی فورسز کے خلاف ہونے والی کارروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ لندن سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں اور مسلم کمیونیٹی نے حماس کی کامیاب کارروائی کا جشن منایا۔ لندن سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں اور مسلم کمیونیٹی نے حماس کی کامیاب کارروائی کا جشن منایا۔


































