
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزام کی کوئی حقیقیت نہیں۔ ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ یہ امریکا ہے نہ کہ چین، جو لامتناہی طور پر میدان جنگ میں ہتھیار بھیج رہا ہے۔ ہم امریکا پرزور دیتے ہیں کہ وہ اپنے الزامات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس صورتحال کو کم کرنے، امن اور بات چیت کو فروغ دینے، اور الزام تراشی اور غلط معلومات پھیلانا بند کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بین الاقوامی برادری پر واضح ہے کہ کون مذاکرات اور امن کا مطالبہ کر رہا ہے، اور کون آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے اور جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔


































