
تہران : ایران نے کہا ہےکہ امریکا پابندیوں کو اپنی خارجہ پالیسی کا مستقل ہتھیار بنا چکا ہے۔ جب وہ سفارت کاری میں ناکام ہوتا ہے تو پابندیوں کا سہارا لیتا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جب پابندیاں مطلوبہ نتائج میں ناکام ہوتی ہیں تو امریکا ان کی شدت میں اضافہ کردیتا ہے، اب یہ محض امریکا کی پالیسی نہیں رہی بلکہ عادت بن چکی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یہ ایک ایسا جنون بن چکا ہے جس نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔ بقائی نے مزید کہا کہ ایران ان فرسودہ اور بار بار دہرائے جانے والے حربوں کے ذریعے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔


































