
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہناہےکہ امریکا اور یورپی ممالک وحشی صیہونی رجیم کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے خطے میں ایک ایسی حکومت قائم کر رکھی ہے جو کسی بین الاقوامی اور انسانی قوانین کا احترام نہیں کرتی۔ عورتوں، بچوں اور بزرگوں کا قتل عام کرتی ہے اور یہی وہ ممالک ہیں جو انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہیں اور ایک قاتل کے قصاص پر ہمارے خلاف شور شرابہ کرتے ہیں۔


































